ابنا: ذرائع کے مطابق، امریکا کی قومی سیکورٹی ایجینسی این ایس اے نے امریکا میں ہندوستانی سفارتخانے کی جاسوسی کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ این ایس اے نے ہندوستانی سفارتخانے اور دفتر کو پیشرفتہ جاسوسی کے آلات کو نصب کرنے کے لئے منتخب کیا تھا جس کی مدد سے دفتر کے کمپیوٹروں اور ٹیلیفونی سرگرمیوں کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ آلات ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو کو رکارڈ کرتے تھے۔سامنے آنے والی ایک خفیہ رپورٹ کے مطابق، ہندوسان، جاسوسی کے لئے امریکا کے نہایت ہی اہم ملکوں کو فہرست میں شامل ہے۔ یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب جمعہ کو ہندوستانی وزیر اعظم امریکی صدر باراک اوبامہ سس ملاقات کرنے والے ہیں۔اس ملاقات کے لئے ہندوستانی وزیر اعظم کو حزب مخالف کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ برازیل کی صدر ڈلما روسف نے اپنے ملک کی جاسوسی کی رپورٹوں کے بعد احتجاجا اپنا واشنگٹن دورہ منسوخ کر دیا ہے۔
.......
/169